پاک فوج پر حملہ، کتنے فوجی جوان شہید ہو گئے؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

راولپنڈی(پی این آئی )جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان جام شہادت نوش کرگئے ۔پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغا میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی ۔اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ۔

شہداء میں بنوں سے تعلق رکھنے والے 26سالہ لارنس نائیک عمر علی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 23سالہ سپاہی محمد سراج الدین شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے اور بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں اس حوالے سے ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close