کراچی میں چینی شہریوں پر حملہ، عمران خان نے بھی بیان جاری کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں چینی باشندوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا “جامعہ کراچی کے چینی اساتذہ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ پاک-چین اسٹریٹیجیک اشتراک کو نقصان پہنچانے کے خصوصی ایجنڈے کے تحت کیا گیا ایک اور حملہ ہے۔

ہمیں اپنے دشمن کے اس بیرونی حمایت یافتہ ایجنڈے کو بہرصورت خاک میں ملانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close