یکم مئی یا 2مئی۔۔شوال کا چاند کب نظر آئیگا؟ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی )ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے پیش نظر عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے شوال کے چاند کی پیدائش کا امکان 30 اپریل اور یکم مئی کی شب رات ایک بجکر 28 منٹ پر ہے۔

 

 

دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں غروب آفتاب اور چاند دیکھنے کا دورانیہ 40 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 89 منٹ ہوگا۔لہٰذا اگر مطلع صاف رہا تو پیر کی شام شوال کا چاند ملک کے مختلف حصوں میں واضح اور دیر تک دیکھا جاسکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں