پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست، مریم نواز کو عدالت سے بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور ( پی این آئی) مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے تیسرے بینچ نے بھی سماعت سے معذرت کرلی ۔مریم نواز کی درخواست کی فائل آج ہی لاہور ہائیکورٹ کے تیسرے بینچ کو بھیجی گئی تھی بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید شامل تھے جہاں جسٹس اسجد جاوید نے بھی سماعت سے معذرت کر لی ۔

 

 

خیال رہے کہ اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ کو مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست کی فائل بھیجی گئی تھی جہاں جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کرلی تھی ۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست کی سماعت کیلئے فائل سب سے پہلے جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل بینچ کو دی گئی تھی ۔ بینچ نے ریمارکس دیے تھے کہ مریم نواز کے کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے کی تھی لہذا بہتر ہے وہی بینچ مریم کی اس درخوست کی بھی سماعت کرے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں