پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج ختم

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا گیا، پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔مظاہرین نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف جلد فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن ن لیگ اورپیپلزپارٹی غیر ملکی فنڈنگ کیس کیخلاف پی ٹی آئی درخواست پر بھی جلد فیصلہ کرے۔

پی ٹی آئی کا یہ احتجاجی مظاہرہ کچھ دیر جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصا ف نے 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں