ساڑھے 46 ارب ڈالر، ٹویٹر انتظامیہ نے ایلون مسک کی پیشکش پر شروع کردیا

واشنگٹن (آئی این پی)ٹوئٹر بورڈ کے شیئر ہولڈرز نے ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش پر غور شروع کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر بورڈ کے 11رکنی بورڈ ممبرز نے اتوار کو کمپنی خریدنے کے حوالے سے ایلون مسک کی پیشکش پر میٹنگ ہوئی، جس میں کمپنی کو 46.5بلین ڈالرز کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا گیا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو بورڈ اراکین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز جلد ایلون مسک سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں معاہدے سے متعلق گفتگو کی جائے گی،اس سے قبل امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا سروس سے متعلق ٹوئٹر میں کچھ خامیاں دیکھتے ہیں اور اسے دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے کے پلیٹ فارم میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں،یاد رہے کہ ایلون مسک نے 14اپریل کو ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش کی تھی، انہوں نے اپریل کے آغاز میں ٹوئٹر کے 9.2فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا تھا، جن کی تعداد 7کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے اور ان کی کل مالیت تقریبا 3ارب ڈالرز ہے،واضح رہے کہ ٹوئٹر پر ایلون مسک کے اس وقت 83.3ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں