رانا ثنااللہ اہل خانہ کے ہمراہ جاتی امرا ء پہنچ گئے

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان کی فیملی کے ہمراہ جاتی امرا ء آمد۔مریم نواز نے رانا ثناء اللہ کی فیملی کا استقبال کیا،مریم نواز نے رانا ثنااللہ کو وفاقی وزیرداخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ، اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی فیملی ہماری فیملی کی طرح ہے، وزیر داخلہ کی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ ایک بہادر خاتون ہیں۔

مریم نواز نے حسن شہریار کو پیار اور پارٹی کے حق میں وڈیو میسجز پر حوصلہ افزائی کی۔مریم نواز نے رانا احمد شہریار خان سے کہا کہ آپ نے یوتھ ونگ میں ایک نئی روح پھونک ڈالی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close