وزیراعظم شہباز شریف کا اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سمیت عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کا فیصلہ لیکن اخراجات کون ادا کرے گا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو اپنے ہمراہ اپنے اخراجات پر سعودی عرب جانے کی دعوت دی تاہم جو افراد بھی عمرے کے لیے جائیں گی اس کے اخراجات وہ خود ادا کریں گے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کہنا ہے کہ یہ دعوت سابق صدر آصف زرداری،مریم نواز، مولانا فضل الرحمان، اسلم بھوتانی اور اسی اتحاد میں شامل نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کو بھی دی گئی تاہم چند افراد مختلف وجوہ کی بنا پر شاید عمرہ پر نہیں جاسکیں گے۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو اپنے ہمراہ دورہ سعودی عرب جانے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے وفد میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ممکنہ طور پر بلاول بھٹو وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے سعودی عرب جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close