ملک ریاض بھی پریشان، کیا شکایت کر دی؟ کسی بھی قسم کی سیاسی وابستگی سے انکار کر دیا

لاہور (پی این آئی ) بحریہ ٹاؤن کے مالک اور معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ میر ے اور میرے بیٹے کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہاہے ، میرا بیٹا علی ملک ایک سال سے پاکستان میں نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک ریاض نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیربحث زمین ایک یونیورسٹی اورلنگرخانے کوعطیہ کی گئی تھی،یونیورسٹی کامقام تبدیل کرنے پرزمین کی منتقلی روک دی گئی تھی۔

 

کاغذی کارروائی ختم کرنے کیلئے درخواست دی جاچکی ہے،اس جگہ پرلنگرخانہ بدستور کام کررہاہے،میری کوئی سیاستی وابستگی یا ایجنڈا نہیں ہے ، میری زندگی کا واحد مقصد پاکستان کی ترقی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close