بلاول زرداری وزیرخارجہ کا حلف کب اُٹھائیں گے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)بلاول زرداری وزیرخارجہ کا حلف کب اُٹھائیں گے؟ بڑی خبر آگئی۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری بدھ کے روز وزیرخارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق حلف کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری اس وقت کراچی میں موجود ہیں اور بدھ کے روز وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

 

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک یا دو روز میں وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close