دعا زہرہ ابھی نہیں ملی فی الحال اس کے نکاح کی کاپی ملی ہے، لاہور پولیس نے یوٹرن لےلیا

اسلام آباد (پی این آئی )دعا زہرہ کیس نئے موڑ میں داخل ہو گیا، لاہور پولیس کے مطابق دعا زہرہ ابھی نہیں ملی فی الحال اس کے نکاح کی کاپی ملی ہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کا نکاح مزنگ روڈ  میں مدرسے میں ہوا ہے ،  نکاح نامہ کے مطابق لڑکے کا نام ظہیر ہے اور  وہ رائیونڈ  کا رہائشی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق فی الحال  دعا زہرہ تحویل میں نہیں آئی  البتہ نکاح  نامے پر تصویر دعا زہرہ کی ہے ۔  نکاح نامے پر دعا زہرہ کی عمر 18 سال لکھی گئی ہے  لیکن شناختی کارڈ نمبر  نہیں لکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close