آزاد کشمیر، 14 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کون کون شامل نہیں کیا گیا؟

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر کی 14 رکنی نئی کابینہ نے حلف لیا صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کابینہ میں شامل کیے گئے وزراء سے حلف لیا وزیراعظم ہاؤس کی نئی تعمیر کی گئی عمارت میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں ممبران اسمبلی، سیاسی زعما سول سوسائٹی اعلیٰ سرکاری آفیسران اور سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے والوں میں مظفرآباد سے دیوان علی چغتائی, چوہدری رشید, باغ سے سردار میر اکبر, سدھنوتی سے سردار فہیم اختر ربانی, کوٹلی سے انصر نثار ابدالی, چوہدری ملک ظفر, میرپور چوہدری ارشد, یا سر سلطان, اظہر صادق, بھمبر سے علی شان سونی مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان سے عبدالماجد خان, چوہدری مقبول ,اکبر ابراہیم اور اکمل سرگالہ شامل ہیں جبکہ سدھنوتی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر سردار محمد حسین اور راولاکوٹ سے سابو خاتون وزیر شاہدہ صغیر کو نئی کابینہ سے ڈراپ کر دیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں