تحریک انصاف کا احتجاج کا اعلان الیکشن کمیشن نے سکیورٹی مانگ لی

اسلام آباد ٗ لاہور (پی این آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد سکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کے اعلان پر الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشنز اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کمیشن کی جانب سے

سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔صوبائی اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں کو خط لکھے گا۔واضح رہیکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی ا?ئی فارن فنڈنگ کیس پر سماعت کا شیڈول جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 تا 29 اپریل ہوگی ۔دوسری جانب چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر کل منگل دوپہر 12 بجے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

احتجاج تحریک انصاف پنجاب کی قیادت میں کیا جائے گا۔ پارٹی رہنمائوں ، اراکین اسمبلی اور کارکنان کو الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کارکنان عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے ،کل کا احتجاج منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پرکیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close