ممنوعہ فنڈنگ کیس ،تحریک انصاف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑاریلیف مل گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) اسلام آبا دہائیکورٹ سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو بڑا ریلیف مل گیا ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں سنانے کا حکم معطل کر دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی زیر سربراہی دو رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی اور سنگل بینچ کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم معطل کر دیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن ، اکبر ایس بابر اور 17 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close