وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کی بڑی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر عید کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو ڈی آئی خان کے دورے کی دعوت دے رکھی تھی ۔مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف عید کے بعد ڈی آئی خان کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران کئی بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

 

جن میں سی پیک،ٹانک زام لنک روڈانڈسٹریل زون ،بجلی و گیس کے منصوبے شامل ہیں۔شہباز شریف دورہ ڈی آئی خان کے دوران جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گےواضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں پر وہ پارٹی رہنماوں سمیت صوبہ پنجاب کے بیوروکریٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close