ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں ٗ شیخ رشید پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)سربراہ پاکستان عوامی تحریک اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے حالات گمبھیر، پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں، جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں،

سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا قوم یاد رکھے، عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی، ایسا زناٹےکا رن پڑے گا کہ پاکستان کی سب سے کم مدت والی یہ موجودہ حکومت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close