رمضان بازاروں میں آج سے چینی کتنے روپے فی کلو ملے گی؟

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے حکومت سنبھالتے ہی عوام کو سستی چینی کی فراہمی کے احکامات جاری کیے گئے۔ لاہور کے ماڈل رمضان بازاروں میں آج سے چینی 70 روپے فی کلو ملے گی۔ ترجمان ماڈل بازار نے کہا کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے میں فروخت کیا جارہا ہےجبکہ گھی 50 روپے فی کلو سستا ملے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا۔

رمضان المبارک کے دوران شہباز شریف نے عید تک ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب میں 10کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے اور چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close