نواز شریف اور اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کرنے کا معاملہ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واضح کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) نواز شریف اور اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کرنے کا معاملہ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واضح کر دیا۔۔۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انتقام میں اندھے ہوگئی تھی اور انہوں نے نوازشریف اوراسحاق ڈار کے پاسپورٹ غلط طور پر روکا ہوا تھا۔میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ پاسپورٹ نوازشریف اور اسحاق ڈار کا حق ہے، ان کے پاسپورٹ پی ٹی آئی حکومت نے غلط طور پر روکا ہوا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ یہ اپنے انتقام میں اندھے ہوگئے تھے۔

 

پاسپورٹ ہر پاکستانی کا حق ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close