مبینہ امریکی سازش سے منسوب بیانات چلانے پر پاکستانی سفیر اسد مجید نے وضاحت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ ان سے منسوب کرکے چلائی جانے والی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں اسد مجید نے کہا کہ ان کا صرف ایک ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے اور وہ ویریفائڈ ہے۔ دوسرے کسی بھی اکاؤنٹ سے ان سے منسوب کرکے جو بھی چیز چلائی جا رہی ہے وہ جعلی ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر مبینہ امریکی سازش کے حوالے سے اسد مجید سے منسوب بیانات چلائے جا رہے ہیں جن کی انہوں نے اب خود ہی وضاحت کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close