وزارت سنبھالی تو والدہ نے کیا ہدایت کی ؟ وفاقی وزیرجاوید لطیف نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف سے گزشتہ روز صدرِ مملکت عارف علوی نے عہدے کا حلف لیا ہے ۔مقامی اخبار کے مطابق حلف لینے کے بعد میاں جاوید لطیف نے اپنے ایک بیان میں حلف اٹھانے کے بعد والدہ کی ہدایت سے متعلق بتایا ہے۔ حلف اٹھانے کے بعد وفاقی وزیر کو ان کی والدہ نے ہدایت کی کہ کبھی طاقتور کے سامنے نہ جھکنا اور کمزور پر غصہ نہ کرنا، تمام صلاحیتیں ملک کے لیے وقف کرنا۔

 

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کو حلف اٹھانے کے بعد والدہ کی ہدایت؛ کبھی طاقتور کے سامنے نہ جھکنا اور کمزور پر غصہ نہ کرنا؛ تمام صلاحیتیں ملک کے لیے وقف کرنا؛ نواز شریف سے وفاداری نبھانا؛ معاشرے سے کم ہوتی اخلاقی قدریں ملکی پہچان نہ بننے دینا؛ خدا کرے سیاست سے گالم گلوج کا خاتمہ ہو۔ وفاقی وزیر کو والدہ نے یہ ہدایت بھی کی کہ نواز شریف سے وفاداری نبھانا، معاشرے سے کم ہوتی اخلاقی قدریں ملکی پہچان نہ بننے دینا، خدا کرے سیاست سے گالم گلوج کا خاتمہ ہو۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں توسیع کی گئی اور مزید 4 وزیر کابینہ میں شامل کئے گئے جنہوں نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھایا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تین نئے وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت سے جمعہ کو حلف لیا۔وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے میاں جاوید لطیف، بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ اورمسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین کو وفاقی وزیر کی حیثیت سے شامل کیا گیا جبکہ بی این پی کے محمد ہاشم نوتیزئی وزیر مملکت ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close