فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیدیا جائیگا، تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو کیس ان کے خلاف بنایا گیا تھا ویسا ہی پی ٹی آئی کے خلاف بنایا گیا ہے، جس طرح انہیں الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار دیا اسی طرح پی ٹی آئی کو کالعدم کرا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قرار دے رکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں ہے، الیکشن کمیشن کےایک ممبر کو سندھ حکومت نےنوکری دی ہوئی ہے اسی طرح دوسرے رکن کو ن لیگ کے دور میں نوکری سے نوازا گیا تھا۔ کیا الیکشن کمیشن نے حالیہ ہارس ٹریڈنگ پر بھی نوٹس لیا ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں