ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کیخلاف کونسے شواہد مل گئے؟ پی ٹی آئی کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا الیکشن کمیشن پرحملہ آور ہونا ممنوعہ فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں، امریکی خط ڈرامے کی وجہ عارف نقوی کیخلاف متوقع فیصلہ ہے، کیونکہ اس میں عمران بھی شریک ہے، اداروں پر گھیراؤ جلاؤ کا سبق جلد انتخابات کیلئے دباؤ ہے، سن لو! تمہاری غنڈہ گردی تمہاری اپنی تباہی کا باعث بنیں گی۔

 

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ قوم یہ جان کے کہ امریکی خط ڈرامے کی وجہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے کیونکہ وہ جس الزام میں پکڑا گیا ہے اس گھپلے میں عمران خان بھی شریک ہے کیونکہ عمران نے اس سے لاکھوں ڈالر غیر قانونی طور پر لیے ہوئے ہیں۔ ECP پر حملہ آور ہونے کی وجہ غیر قانونی فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ اداروں پر حملےاور گھیراو جلاؤ کا سبق بھی جلد انتخابات کے لیے دباو بڑھانے کا حربہ ہے۔کان کھول کے سن لو! تمھاری غنڈہ گردی اور دھمکیاں اب تمھاری اپنی تباہی کا باعث بنیں گی۔ اپنی حکومت نا سنبھال سکا، اپنی پارٹی نا سنبھال سکا اور باتیں سن لو! تمھار کھیل ہمیشہ کے لیے ختم انشاءاللّہ اس سے قبل مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جس طرح سے عمران نے 4 سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی، ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچایا، جس ڈھٹائی سے آئین شکنی کی اور عدلیہ کے احکامات اور قانون کا مذاق بنایا اور انہیں پاؤں تلے روندا اور اب جس طرح وہ فساد پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے، ریاست کو اس سے ایک فتنہ کے طرح نمٹنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا۔ یہ شخص اپنی کرسی کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔

 

یہ کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں۔ مزید برآں وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل (این ایس سی) کے بیان کے بعد سازش کی بحث دفن ہوگئی، واضح ہوگیا کوئی سازش نہیں ہوئی۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ سازش دکھانے والے اصل میں سازش کررہے ہیں، پاکستانی سفیر نے موقف اجلاس میں رکھا، مراسلے کے تناظر اور مواد کا بغور جائزہ لیا گیا، جھوٹ کو خبر بنا کر پیش کرنا پاکستان کے قومی مفادات کے گلے پر چھری چلانا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب بعض چینلز کو جھوٹی خبریں فیڈ کررہے ہیں جو ملک کے خلاف سازش ہے، عمران صاحب میڈیا کے ایک حصے کو جھوٹی خبریں پھیلانے کے لیے استعمال کررہے ہیں، نیشنل سیکورٹی کونسل کے اعلامیے کے بعد اس نوع کی خبریں ملک کے ساتھ بھلائی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی افراد اور اداروں سے زیادہ مقدم ہوتی ہے، ملک و قوم کی قبر کھودنے کی کوشش کرنے والے ہی دراصل میر جعفر و میر صادق ہوتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ خدارا ذاتی مفادات کو ملکی مفاد پر ترجیح نہ دیں، یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں