نئی حکومت میں عوام کو صحت کارڈکی سہولت جاری رہے گی یا نہیں؟ وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے حوالے سے بہت سی شکایات ہیں جس کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم اس سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ،وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے پولی کلینک اسپتال کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنسکرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے،انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت اہم اور حساس ہے اسی لئے اسپتالوں کے اچانک دوروں

کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، پولیوکیس شمالی وزیرستان میں سامنے آیا ہے جس پر وزیراعظم نے پولیوکیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پیرکوقومی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیوکااجلاس طلب کرلیا ہے اور ساتھ ہی پولیو خاتمے کے لییلائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے،وفاقی وزیر کا کہنا تھا پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے، جہاں پولیو وائرس کیس سامنے آیا اس علاقے کو کارڈن آف کرکے مہم چلائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے آگاہی کی بہت ضرورت ہے جس کے تدارک کے لئے ہم نے پلان بنایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں