عمران خان نے نواز شریف دور میں بنی گالا کی سڑک کیلئے 30 لاکھ روپے ادائیگی کی تھی، سابق میئر شیخ انصر عزیز نے وضاحت کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سابق میئر شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے بنی گالا کی سڑک بنوانے کیلئے محض 30 لاکھ روپے ادائیگی کی تھی ۔سابق میئر کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بنی گالا کی سڑک بنوائی تو میں میئر اسلام آباد تھا، انہوں نے سڑک بنانے کیلئے سی ڈی اے کو 30 لاکھ روپے دیے تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ بنی گالا کی باقی سڑک میاں نواز شریف نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد بنوائی تھی۔شیخ انصر عزیز کا کہنا تھاکہ عمران خان کا دیاگیا پے آرڈر ریکارڈ میں موجود ہے، انہوں نے صرف ایک بار ادائیگی کی، اس کے بعد کوئی ادائیگی نہیں کی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور جلسے میں عمران خان نیکہا تھا کہ توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنی گالا گھر کے باہر کی سڑک بنوائی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں