ق لیگ میں اختلافات، ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، قومی اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر حسین الٰہی کا اعتراف

گجرات (پی این آئی)ق لیگ میں اختلافات، ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، قومی اسمبلی میں نامزد ق لیگی رہنما حسین الٰہی کا اعتراف۔۔۔  پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار حسین الہٰی کا کہنا ہے کہ ” ق “لیگ میں سے “پ” نکلنے کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین الہٰی نے کہا کہ حکومت ربڑ سٹیمپ اپوزیشن چاہتی ہے، انہوں نے منحرف ارکان میں سے اپوزیشن لیڈر چننے کا پلان بنا رکھا ہے۔

 

وہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی مشاورت سے اپوزیشن لیڈر نامزد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ میں اختلافات ہیں لیکن کوشش ہے کہ ہم تقسیم نہ ہوں، “ق” لیگ میں سے “پ” نکلنے کی کوئی حقیقت نہیں ہے، ق لیگ کے دو ایم این ایز حکومت اور تین اپوزیشن میں بیٹھے ہیں، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close