شہباز حکومت کو اہم اتحادی جماعت نے پھر بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) شہباز حکومت کو اہم اتحادی جماعت نے پھر بڑا جھٹکا دیدیا۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اے این پی کی قیادت سے رابطہ کیا اور کابینہ کا حصہ بننے کی درخواست کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی نے کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےعوامی نیشنل پارٹی کو ایک وزارت دینے کی پیشکش کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی نےآصف زرداری سے وزارت مواصلات اور وزیرمملکت کا مطالبہ کیا تھا جبکہ مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات دینے پر اے این پی نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close