مسجد میں دھماکہ، 30سے زائد شہادتیں اور درجنوں زخمی ہو گئے، افسوسناک خبر

کابل (نیوزڈیسک)مسجد میں دھماکہ، 30سے زائد شہادتیں اور درجنوں زخمی ہو گئے، افسوسناک خبر۔۔۔ پڑوسی ملک افغانستان کے صوبے قندوز میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔افغان ٹی وی چینل کے مطابق دھماکہ قندوز صوبے کے ضلع امام صاحب کی ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

ضلع کے سیکیورٹی چیف حافظ عمر کے مطابق مسجد مولوی سکندر میں دوپہر ساڑھے تین بجے دھماکہ ہوا۔ طلوع نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں 30 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔ تاحال کسی بھی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close