ق لیگ کے اہم رہنما قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

اسلام آباد پی  این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری حسین الہٰی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کردیا کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیر مین سی پیک اتھارٹی کاچارج دے دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیر مین سی پیک اتھارٹی کاچارج دے دیاگیا، چودھری سالک حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے ان کی اجازت سے ہی شہباز شریف کو ووٹ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close