ملک میں عام انتخابات کے حوالے سےوفاقی حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن پاکستان کے عوام کا حق،جو مقررہ مدت پر ہوں گے،اب الیکشن میں نہ سازش نہ مداخلت ہوگی ،کیا عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف مانگے تانگے کے پیسوں سے خریدے؟،آپ کی وزارت عظمیٰ کی کرسی یا بیوپاری کی دکان تھی ،عمران خان کی معاشی دہشت گردی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، مشکل فیصلے عوام کی بہتری کے لئے کئے جائیں گے۔

جمعہ کو وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی تقاریر پچھلے چار سال سے تبدیل نہیں ہوئیں، عمران خان کی ڈھٹائی ا ور جھوٹ ختم نہیں ہو رہا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ دو رحکومت میں مہنگائی کا طوفان برپا رہا،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کو اشیاء ضروریہ کیلئے قطاروں میں لگایا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی

،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کی معاشی دہشت گردی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پاکستان کے عوام نے کیا،توشہ خانہ بیت المال ہے جس میں عمران خان نے ڈاکہ ڈالا۔ انہوںنے کہاکہ خود داری کا دعویٰ کرنے والوں نے کشمیر کو بیچ دیا۔ انہوںنے کہاکہ آپ کی وزارت عظمیٰ کی کرسی یا بیوپاری کی دکان تھی ۔ ا

نہوںنے سوال کیاکہ کیا عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف مانگے تانگے کے پیسوں سے خریدے؟۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ الیکشن پاکستان کے عوام کا حق،جو مقررہ مدت پر ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو ان کے حوار یوں نے اقتدار سے نکالا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام سے ایک کروڑ نوکریوں اور لاکھوں گھر دینے کا جھوٹ بولا گیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ باپ کے سامنے بیٹی کو ہتھکڑیاں لگانے کی اجازت آپ کو کس نے دی۔

مریم اور نگزیب نے کہا کہ مریم نواز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ وفایق وزیر نے کہاکہ مشکل فیصلے عوام کی بہتری کے لئے کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ محمد شہبازشریف سب کا وزیراعظم ہے،عمران خان کے دور حکومت میں میڈیا کو دبایا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان چینی،آٹا اور ادویات چوری پر عوام سے معافی مانگیں۔ انہوںنے کہاکہ اداروں کے خلاف شروع کی گئی

منظم مہم کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج پاکستان کے عوام مہنگی بجلی اور گیس کے بل دینے پر مجبور ہیں،سابق دور میں ملک ترقی کے بجائے تنزلی کا شکار رہا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ اب الیکشن میں سازش ہوگی نہ مداخلت۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کے عوام عمران خان کی اصلیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close