تحریک انصاف کا  24تاریخ کو ہونیوالا جلسہ اچانک کیوں ملتوی کر دیا گیا، بڑی وجہ سامنے آگئی

مکوآنہ (پی این آئی )فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا 24اپریل بروز اتوار ہونیوالا جلسہ ملتو ی ‘ اب عید کے بعدنئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ‘ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کررہے ہیں ‘ اسی سلسلہ میں 24اپریل کوفیصل آباد میں بھی جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب عمران خان کے مصروف شیڈول اور دیگر مصروفیات کی بنائ� پر 24 اپریل کا جلسہ ملتوی کردیا گیاہے اور عید کے بعد جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close