صدر عارف علوی نئی حکومت سے تعاون پر آمادہ ہو گئے، کن فیصلوں پر عملدرآمد کریں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کے معتبر ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت اور ایوانِ صدر میں بداعتمادی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور اب وہ نئی حکومت سے تعاون پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر معمول کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر آمادہ ہیں، وہ آج جمعہ کے روز کابینہ میں شامل کیے جانے والے نئے وزراء سے حلف لیں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ ارکان سے حلف نہیں لیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدر عارف علوی کو ان کی بطور صدر مملکت آئینی زمہ داریوں کا احساس دلا دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں