اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کے ہیلی کاپٹر سفر کے اخرجات پر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی وضاحت سامنے آگئی۔فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ’ چوں چوں مربہ حکومت ہیلی کاپٹر فوبیا کی مریض دکھائی دیتی ہے ، وزیر اعظم کا اپنا ہیلی کاپٹر ہوتا ہے جس کے استعمال پر کم از کم اخراجات اٹھتے ہیں ، کمرشل نرخوں کا اِن ہاؤس فیسیلیٹی سے موازنہ مضحکہ خیز ہے ‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے فی گھنٹہ کمرشل اخراجات لگانا حماقت اور بے وقوفانہ حرکت ہے ، سارے ٹبر کو اپنی رسیدیں آج تک نہیں مل پا رہیں ، عمران خان پر ڈائریاں لے جانے کے الزامات لگا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے حکومت جو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوان پہلے ہی سے تھے ، اب ملت فروشی اور سازشی ہونے کی صفائی قوم کو دیں ، نئے انتخابات کا اعلان کریں ، قوم خود حساب کرلے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کا بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر کتنے کا پڑا ؟ اس حوالے سے حکومت نے اعدادو شمار جاری کیے۔حکومتی دستاویز کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں ان کے آنے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے، ہیلی کاپٹر کی ایک گھنٹے کی پرواز 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی پڑتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں