لاہور، تحریک انصاف نے جلسہ گاہ میں سلو انٹرنیٹ کا توڑ نکال لیا، کیا کارروائی کی؟

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ میں انٹر نیٹ متاثر ہونے کے خدشہ کے پیش نظرجلسہ گاہ میں تین انٹر نیٹ بوسٹر نصب کر دئیے گئے تھے تاکہ جلسے کی کارروائی کمزور سگنل کی صورت میں بھی فوری سوشل میڈیا پر دکھائی جاسکے۔

دوسری پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی اپنے شیڈول کے مطابق مکمل ہوگئی ہے۔ آج ملک میں انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کا کوئی امکان نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close