ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفادار بیوروکریٹس، پی ٹی آئی نے فہرستوں کی تیاری شروع کر دی، خصوصی سیل قائم

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفاداربیوروکریٹس کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی،کرپٹ اور سیاست میں ملوث بیوروکریٹس کی فہرست تیار کرنے کے لئے خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت میں حکومت خاتمے کی سب سے بری وجہ کر پٹ بیوروکریسی کو س سمجھتی ہے اور جماعت میں ایک اکثریتی سوچ پائی جاتی ہے کہ عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانے میں سب سے زیادہ کردار بیوروکریسی نے ادا کیا ہے،

جس میں وفاقی دراحکومت اور پنجاب میں مسلم لیگ نون کے وفاداربیوروکریٹس نے ہر سطح پر حکومت کو ناکام بنانے کے لئے روڑئے اٹکائے اور اپنا سیاسی کردار ادا کیااور بیوروکریسی کی وجہ سے عمران خان حکومت کے فیصلوں سے متعلق نون لیگ کو پہلے سے معلوم ہوجاتی تھی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ضلع اور تحصیل کی سطح پر اپنے اہم ذمہ داران کو اس بارے میں ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ تمام ایسے سیاسی بیورلریٹس کی تفصیلی فہرست تیار کریں تاکہ وہ عوام کے سامنے پیش کی جائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close