وزیر اعظم آزاد کشمیر کا نوٹس، باغ کے علاقے میں جبری زیادتی کا شکار خاتون کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے باغ کے نواحی علاقہ نکی کیر میں خاتون کے ساتھ جبری زیادتی کے جرم میں ملوث بااثر ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس واقعہ کے متعلق نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ڈی آئی جی اور ایس پی باغ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی۔

ایس پی باغ نے واقعہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے اس طرح کے واقعات کے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام اور خواتین سمیت بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close