ہمارے لیے کل بھی عمران خان وزیراعظم تھے اور آج بھی ہیں، مونس الٰہی کا اعلان

لاہور(پی این آئی)ایک نوٹنکی وزیراعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھا ہےکچھ ہی عرصے بعد یہ اترجائےگا،ہمارےلیےکل بھی عمران خان وزیراعظم تھےاورآج بھی ہیں، مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے شہبازشریف کو نوٹنکی قرار دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے شہبازشریف کو نوٹنکی قرار دےدیا۔

 

مینارِ پاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ ایک نوٹنکی وزیراعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھا کچھ ہی عرصے بعد یہ نوٹنکی کرسی سے اترجائےگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ہمارےلیےکل بھی عمران خان وزیراعظم تھےاورآج بھی ہیں ہمارےلیےآئندہ بھی عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان آپ کے وزرا بہترین کام کرتےہیں عمران خان آپ کے وزرانےپنجاب میں بڑی سازش کو ناکام بنایا، خان صاحب آپ کاشکریہ آپ نےگجرات والوں پراعتمادکیا قدم بڑھائیں عمران خان ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ ہی سکھایا گیا ہےکہ دوستوں کا پورا ساتھ دینا ہے جب آپ کےدشمن اکھٹے ہو گئے تھے اس دن ہم اور تگڑے ہو گئے تھے۔’امپورٹڈ حکومت نامنظور’ کے تحت لاہور کے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان خارجہ سطح پر اپنے فیصلےخود کررہاتھا، اندازہ لگالیں کہ طارق فاطمی کو دوبارہ حکومت میں شامل کیاگیا، ثابت ہوگیا کہ آج پاکستان کے خارجہ سطح کےفیصلے واشنگٹن میں ہورہےہیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ شکر ہے کہ ہمارےاعتراض پر طارق فاطمی کو کان سے پکڑ کر نکال دیاگیا مگر آج خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنادیاگیا، یہ وہ شخص ہے جو کہتا ہے انیس سو پینسٹھ اور اکہتر کی جنگ میں پاکستان کو شکست ہوئی، ایسے شخص کو وزیردفاع بنادیاگیا ہے تو آپ اندازہ لگا سکتےہیں۔جلسے سے خطاب میں فواد چوہدری نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مانگی نہیں جاتی آزادی چھین کرلی جاتی ہے، آج کا یہ جم غفیر فیصلہ دے چکا کہ ہم چھین کر آزادی لیں گے اور ہر صورت آزادی لیں گے۔

 

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں مینارِ پاکستان جلسے کے لیے تیار کیا گیا خصوصی ترانہ جاری کر دیا ہے۔ترانے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی جدوجہد اور عوامی پاور شو کو دکھایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار کا کہنا ہے کہ ترانہ لاہور جلسے کے لیے عمران خان کی محبت میں تیار کیا ہے۔ترانہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار نے تیار کرایا ہے۔ترانے کے بول ”جھوٹ کا توڑیں کے دستور، ہمیں غلامی نامنظور“ ہیں۔عمر ڈار نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے کہ ”دشمن کے سر کو جھکانا ہے، اس ملک کو مل کے بچانا ہے“، ترانے میں پی ٹی آئی کارکنان کے جذبات کی عکاسی کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترانہ ورکرز کا عمران خان کی جدو جہد اور سامراجی طاقتوں کے نام پیغام ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے شہریوں کی ایک بڑی تعداد مینار پاکستان پہنچ گئی ہے اور پنڈال بھر چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں