حکومت مزید کتنے دن قائم رہے گی؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت مزید 15، 20 دن مئی تک رہے گی،لانگ مارچ ہوگا اور عمران خان زبردست طریقے سے واپس آئے گا، قاتل کلیئرنس لینے کیلئے لندن گئے ہیں۔  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان افطار ڈنر میں شرکت کیلئے ایکسپوسنٹر گئے،افطار ڈنرکا اہتمام شوکت خانم فنڈریزنگ کیلئے کیا گیا، افطار ڈنر میں شیخ رشید نے بھی شرکت کی ۔

 

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راستے بند ہیں بڑی مشکل سے لاہور پہنچا ہوں، راستے بند ہیں لیکن اللہ سے پوری امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزید 15، 20 دن مئی تک رہے گی، عمران خان عوام کی آواز ہے زبردست طریقے سے واپس آئے گا، 13 جماعتوں کو الگ کرکے اکٹھا کیا گیا ہے۔انشاء اللہ لانگ مارچ ہوگا، اورعمران خان زبردست طریقے سے واپس آئےگا۔ انہوں نے کہا کہ قاتل کلیئرنس لینے کیلئے لندن گئے ہیں۔ مزید برآں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پی ٹی آئی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب انیس سو چالیس میں فیصلہ ہوا تو پاکستانیوں نے فیصلہ کر کیا حقیقی آزادی سے زندگی گزارنی ہے ۔لوگوں کو پیغام دوں گا جلد سے جلد مینار پاکستان پہنچیں ،گلہ سننے کو ملا سی پیک سست روی کا شکار ہو گیا تیزی سے کام کریں گے ۔حقیقت یہ ہے ہزاروں میگا واٹ کے منصوبے سی پیک کے تحت مکمل کئے،سی پیک کے تحت سڑکیں مکمل کی گئیں مغربی راہدری بھی ہماری حکومت نے مکمل کی،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سی پیک کا حصہ نہیں تھا صنعتی زون نہیں تھا اب سب کچھ ہے۔

 

(ن) لیگی حکومت محنت کریں حسد نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کا پتہ نہیں ہفتوں یا مہینوں سے زیادہ نہیں چلنی تو کیا سی پیک اور معیشت چلائیں گے۔بھارت اور امریکہ کے بعد آئی ایم ایف نے ڈو مور کی ڈیمانڈ شروع کر دی ہے۔جمہوریت کیلئے الیکشن واحد حل ہے ۔ڈر کس بات کا ہے آئیں سیاسی میدان میں آئیں لگ پتہ چل جائے گا قوم کہاں کھڑی ہے،قوم عمران خان اور نظریہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ جلسی پی ڈی ایم نے کی تو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ڈالر گرے گا کیونکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا جو ریکارڈر سطح تک پہنچے۔برآمد اور ترسیل زر بہتر ہوا، تحریک عدم اعتماد کے بعد ایک چوتھائی زخائر گر گئے۔ مطالبہ ہے کہ جلسوں اور عوامی رائے کے مطابق الیکشن ہو جانے چاہئیں ، عمران خان اور عوام کے مطالبے سے الیکشن نہیں کرتے تو پھر خود ہی عوامی فیصلہ کروا لیں گے، اگر الیکشن نہ کرایا تو حکومت سیاسی طورپر خود ہی دفن ہو جائے گی، خط میں غیر مناسب اور دھمکی آمیز لفظ استعمال کئے گئے،خود دار اور آزاد پاکستان نظر آنا چاہئے۔ا نہوںنے کہاکہ عمران خان نے کبھی بھی ملک کے خلاف نہیں کہا جنگ یا دشمنی ہے۔

 

امریکہ کو عمران خان نے دشمن نہیں کہا اگر امریکی حکومت سمجھتی ہے غلامی کریں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔ الہام عمر چند مسلمانوں سے ہیں جو امریکی کانگریس میں منتخب ہوکر گئیں، مسلمانوں کے خلاف رویہ اپنایا گیا بھارت ہو کشمیر ہو یا مغرب میں اسلامی فوبیا کے خلاف آواز اٹھائی، اگر حکومت الیکشن نہیں کروائے گی تو دلدل کی طرح پھنستی جائے گی، الہام عمر نے عمران خان کو کہا کہ آپ کو دیکھ کر متاثر ہوں اس لئے انہوں نے ملاقات کی، دنیا دیکھنا چاہتی ہے کہ عمران خان کیا کہنا چاہتے ہیں، کون سے دو قوتیں ہیں جو ملک کو حقیقی آزاد و مختار کرسکتے ہیں ایک عوام اور دوسرا لیڈر عمران خان ہے۔عمران خان لیڈر بے باک ہے قوم نے فیصلہ کرلیا آزاد قوم کے طور پر زندگی گزارنی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں