وزیر اعلیٰ سندھ نے غلطی کا اعتراف کر لیا، ازالے کی یقین دہانی

اسلام آباد (پی این آئی)سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دادو میں آگ لگی تو رسپانس آہستہ تھا، تاہم انہوں نے یقین دلایا ہے کہ تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کر کے سزا دیں گے، ان کا کہنا ہے کہ نقصان کا سروے شروع کر دیا ہے اور انہوں نے گاؤں والوں سے وعدہ کیا ہے گھر بنا کر دیں گے۔ آج جمعرات کی صبح اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ دادو واقعے میں جن کے مویشیوں کی اموات ہوئی ہیں ، اناج ضائع ہوا، ان کو ازالے کیلئے مالی امداد دی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close