جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے فاطمہ جناح پارک میں جلسےکی اجازت نہ دیئے جانے کے مقامی انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور میں جلسے کی بڑی اسکرین پر لائیو براڈ کاسٹ کی اجازت دی جائے۔ پی ٹی آئی کی درخواست میں وزارت داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزکورہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی نے 21 اپریل کو فاطمہ جناح پارک میں اکٹھا ہونے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فاطمہ جناح پارک میں اسکرین پر لاہور جلسہ دکھانے کی اجازت دی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں