مینار پاکستان پر عمران خان کا جلسہ آج، عمران خان کو خطرے سے خبردار کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور میں مینار پاکستان کے مقام پر بڑے جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں۔ عمران خان کو لاحق خطرے کی تشویشناک اطلاعات کے پیش نظر لاہور کی انتظامیہ نے عمران خان کو بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے حوالے سے تحریک انصاف کو ایک اور مراسلہ لکھ دیا ہے۔ اس مراسلے میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں سفر کریں،

گاڑی کی کھڑکیاں اور چھت مکمل بند ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں مزید کہا گیا کہ خطاب کی جگہ لگائے جانے والے شیشے بھی بلٹ پروف ہونے چاہییں۔ اس سے پہلے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرلیں، جلسہ گاہ نہ جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close