عمران حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ناراضی کی وجہ سے گئی، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما او ر سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت چوہدری فواد حسین نے ایک عجیب سا دعوی ٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ناراضی کی وجہ سے ختم ہوئی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لاہور جلسے سے ایک روز پہلے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے توپوں کے رخ اسٹیبلشمنٹ کی طرف کرد یئے ۔ بدھ کو ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ناراضی کی وجہ سے گئی۔

فواد چوہدری نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ وقت کرتا ہے پرورش برسوں، حادثہ ایک دم نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کئی مہینوں سے تعلقات خراب تھے، ہم نے اسے ٹھیک کرنے کی بہت کوشش بھی کی۔ واضح رہے کہ عمران خان نے حکومت اس بیانئے کی وجہ سے چھوڑ ی کہ ہماری حکومت بیرونی ساز ش کے تحت گرائی جارہی ہے اور متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے ۔ماہرین کے مطابق فوادچوہدری کے اس بیان کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کاامریکی سازش کا بیانیہ کمزور پڑجائیگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close