شہباز شریف کو حکومت بچانا مشکل ہو جائے گی، صدر علوی حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کیلئے تیار

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے شہباز حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کیلئے تیاررہنے کا انکشاف ہو اہے جس کے مطابق شہباز شریف کو اپنی حکومت بچانا مشکل ہو جائے گا۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک معروف تجزیہ کار اور سابق نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ صدرمملکت عارف علوی شہباز حکومت کیلئے نیا مسئلہ پیدا کرسکتے ہیں، اس وقت شہباز حکومت صرف 2ووٹوں سے قائم ہے، قومی اسمبلی میں وزارت عظمی کیلئے 172 ووٹ درکار ہوتے ہیں جبکہ ان کے پاس 174 ارکان ہیں۔

اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی خان دو دن پہلے انتقال کرچکے ہیں۔ اب کسی اسٹیج پر بھی جب عارف علوی یہ محسوس کریں کہ کچھ لوگ شہباز حکومت کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں یا کچھ لوگ بیمار ہوگئے ہیں، یا کوئی وفات پاگیا ہے اور اب شہباز حکومت کے پاس مطلوبہ172سے کم لوگ رہ گئے ہیں تو ایسی صورتحال میں عارف علوی اچانک وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ کیونکہ صدرمملکت کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ وزیراعظم سے کسی بھی وقت اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں کہ آپ شو کریں کہ آپ کے پاس قائد ایوان کیلئے اکثریت ہے تو ایسی صورتحال میں شہبازشریف صاحب کیا کریں گے؟ یقینا وہ ادھر ادھر بندے اکٹھے کرنے کیلئے بھاگیں گے ، ایک اور تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ضروری نہیں ایک بار ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے۔

صدرمملکت کے پاس اختیار ہے کہ وہ ہرمہینے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں پھر ایسی صورت میں شہبازشریف کیا کریں گے؟ اصل میں تو ان کامقصد سیاست میں گند ڈالنا ہے۔ تو ایسا کرنے کیلئے صدر کے پاس بہت سے طریقے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں