اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو حکومت میں ہوتے، پی ٹی آئی رہنما کا اعتراف

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب ہونے کے باعث حکومت جانے کا اعتراف کرلیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو حکومت میں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں سے تعلقات خراب تھے، ٹھیک کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ٹھیک نہیں ہوسکے۔

 

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کے بارے میں نہیں سوچا، وہ اتنی لمبی پلاننگ کرتے ہی نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close