عمران خان کے ایماندار ہونے پر یقین ہو گیا، اینکر پرسن اقرار الحسن بھی بول پڑے

کراچی (پی این آئی) اینکر پرسن اقرار الحسن کاکہنا ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف صرف توشہ خانہ سکینڈل ہی سامنے آسکا ہے تو پھر ان کے ایماندار ہونے کا یقین ہوگیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں اقرار الحسن نے کہا “عمران خان صاحب اور اُن کی ٹیم کی صلاحیت پر شک ہو سکتا ہے، لیکن توشہ خانہ اسکینڈل کے بعد خان صاحب کے ایماندار ہونے پر یقین ہو گیا ہے۔

 

ملک کا وزیراعظم ایک ایک ڈیل سے اربوں روپے کما سکتا ہے۔ حریف اب تک اگر چند کروڑ کا الزام ہی لگا سکے ہیں تو سمجھیں عمران خان اس معاملے میں سرخرو ہیں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close