کشمیریوں کے حقوق کی علمبردار، امریکی کانگریس کی اہم شخصیت اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) امریکی کانگریس کی اہم رکن الہان ​​عبداللہ عمر آج صبح اسلام آباد پہنچ گئیں، پاکستان میں قیام کے دوران وہ آزاد کشمیر کا بھی دورہ کریں گی۔ 37 سالہ عمر کا تعلق ڈیموکریٹس سے ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفتر خارجہ کے ڈی جی امریکا محمد مدثر ٹیپو نے ڈیموکریٹ کانگریس ویمن الہان ​​عمر کا استقبال کیا۔ الہان عبداللہ کا تعلق ڈیوکریٹک پارٹی سے ہے وہ ریاست منی سوٹا سے رکن کانگریس ہیں اور کانگریس کی دو مسلمان ارکان میں سے ایک ہیں۔ وہ 2018 میں رکن کانگریس منتخب ہوئی تھیں۔

امریکی کانگریس کی
مسلمان رکن الہان عمر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی زبردست حامی ہیں، جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کو بھارت میں ضم کیا تھا الہان عبداللہ نے کشمیریوں کی حمایت میں فوری طور پر بیان جاری کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close