چیئرمین آزاد کشمیر احتساب بیورو سردار نعیم احمد شیراز مہمان خصوصی، احتساب بیورو کمپلیکس فیزٹوکا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو کے چیئرمین سردار نعیم احمد شیراز نے احتساب بیورو کمپلیکس فیزٹوکا سنگ بنیاد رکھ دیا۔آزادجموں وکشمیر احتسا ب بیورو کی دفتری مکانیت کو پورا کرنے کیلئے لوئر چھتر تھوری کے مقام پر احتساب بیورو کمپلیکس کے ساتھ فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔احتساب بیورو کمپلیکس فیز ٹو62ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائیگا جبکہ فیز ون 2017میں تقریباً90 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

 

سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر میں احتساب بیوروسردار نعیم احمد شیراز نے کہاکہ احتساب بیورو ریاست کا اہم ادارہ ہے، احتسابی عمل کو بہتر بنانے کیلئے دفاتر ایک جگہ ایڈجسٹمنٹ ضروری تھی اس لیے شعبہ جات کے آپس میں لیزان کو بہتر بنانے کیلئے کمپلیکس کا فیز ٹوشروع کیا جارہا ہے تاکہ مکانیت کی ضرورت پوری ہو سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ فیز ٹوکمپلیکس کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور عمارت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اس موقع پر ایکسین عمارات نے انہیں فیز ٹو کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close