مخلوط حکومت کو وفاقی کابینہ کی حلف برداری کے دن ہی بڑا جھٹکا لگ گیا، وہ بڑی سیاسی جماعت جس نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت ہی نہ کی

اسلام آباد (پی این آئی) بی این پی مینگل نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا اور آج وفاقی کابینہ کی حلف برداری میں شرکت بھی نہ کی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی حلف برداری کے روز ہی حکومت کی اہم اتحادی ناراض ہوگئی ، بی این پی مینگل نے آج وفاقی کابینہ کی حلف برداری میں شرکت نہ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا، اختر مینگل حلف برداری تقریب میں بھی مدعو شریک نہ ہوئے۔

 

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب سردار اختر مینگل کو منانے کی ساری کوششیں رائیگاں گئی، سردار اختر مینگل نے سانحہ چاغی پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا تھا۔خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف کی چونتیس رکنی وفاقی کابینہ نےحلف اٹھا لیا، قائم مقام صدرصادق سنجرانی نے اکتیس وفاقی وزرا اور تین وزرائے مملکت سے حلف لیا۔کابینہ میں ن لیگ کے چودہ ، پیپلزپارٹی گیارہ، جے یو آئی اے کے چاراورایم کیو ایم کے حصہ میں دو اورمسلم لیگ ق جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے حصے میں ایک ایک وزارت آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں