عہدوں پر اختلافات، بلاول بھٹو کا نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ، لندن کب روانہ ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کی اتحادی حکومت کو ابھی ایک ہفتہ ہی ہواہے کہ اتحادی جماعتوں کے مابین اختلافات پیدا ہو گئے ہیں ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تاحال معاملات مکمل طور پر طے نہیں ہو پائے ہیں جس کیلئے اب بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف سے بات چیت کرنے کیلئے لندن جانے کا فیصلہ کیاہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اختلافی معاملات پر ہاتھ اٹھا لیئے ہیں ، پیپلز پارٹی صدر مملکت ، چیئرمین سینیٹ ، اور گورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے جس پر شہبازشریف کے ساتھ معاملات مکمل طور پر طے نہیں ہو پا رہے ہیں، اختلا ف کے باعث بلاول بھٹو زرداری نے اب نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے ، وہ آج رات لندن روانہ ہوں گے جہاں نوازشریف سے ملاقات میں اختلافی معاملات پر بات کریں گے ۔یاد رہے کہ 34 رکنی وفاقی کابینہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے ، بلاول بھٹو زرداری نے ابھی تک کوئی بھی عہدہ قبول نہیں کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close