ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کن رہنمائوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا ، کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3وزرائے مملکت شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، اسپیکرراجہ پرویزاشرف، بلاول بھٹو اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا

، قائم مقام صدرصادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال ، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق ، رانا تنویر، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، سعد رفیق ، جاوید لطیف، ریاض حسین پیرزادہ ، مرتضیٰ جاویدعباسی، اعظم نذیرتارڑ،خورشیدشاہ شامل ہیں۔نویدقمر،شیری رحمان،عبدالقادرپٹیل،شازیہ مری ، مرتضیٰ محمود،ساجدطوری،احسان الرحمان مزاری،عابدحسیں ، اسعد محمود، عبد الواسع، مفتی عبدالشکور،طلحہ محمود نے

، سیدامین الحق،فیصل سبزواری، محمداسرار ترین ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی ،طارق بشیر چیمہ بھی حلف اٹھا نیوالوں میں شامل ہیں۔عائشہ غوث پاشا،حناربانی کھر،عبدالرحمان کانجو وزیرمملکت ہوں گے اور قمر زمان کائرہ ،انجینئر امیر مقام ،عون چوہدری بطور مشیر کے طور پر کام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close