جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کس نے غلط بریف کیا؟ عمران خان نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ سپریم کورٹ جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کارروائی غیر ضروری سمجھتا ہوں ااور ان کے خلاف دائر کیس غلطی تھی۔

 

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کارروائی غیر ضروری سمجھتا ہوں، ان کے خلاف دائر کیس غلطی تھی، ریفرنس اس وقت وزارت قانون کی جانب سے بھیجا گیا تھا، وزیرقانون نےجسٹس قاضی کے مختلف فلیٹس اور اثاثوں پربریف کیا تھا، ہمیں غیر ضروری طورپرعدالتی محاذآرائی نہیں کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف اس وقت سازش ہوئی جب چیزیں ٹھیک ہورہی تھیں،میری اس مافیا سے لڑائی تھی جو قیمتیں اوپرلےجارہی تھی۔عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف نومبر سے سازش شروع ہوئی اور جنوری میں تحریک عدم اعتمادلانے کا پلان ہوا، امریکی سفارتخانے نے ہمارے ناراض ایم این ایز سے ملاقاتیں کیں، امریکی دھمکی آنے کے بعد اتحادی بھی ان کے ساتھ مل گئے، ہمیں کہا گیا روس نہ جائیں، دوسری جانب ان کا اتحادی انڈیا تیل خرید رہا تھا، ہمیں کہا گیا روس کے خلاف یو این میں ووٹ دیں۔

 

عمران خان نے کہا کہ پچھلے انتخابات میں ٹکٹوں پر توجہ نہیں دی تھی، اس بار ٹکٹس خود دیکھ کردوں گا جب کہ اتحادیوں کوٹکٹ دے کرسبق سیکھا ہےکہ اتحادی نہیں ہونے چاہئیں، کسی الیکٹ ایبل کو ٹکٹ نہیں دوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں